فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کوکنگ سٹوو تقسیم کرنے کی تقریب

رحیم یارخان : فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ شادن لنڈ کی جانب سے علاقے کے مکینوں میں کوکنگ سٹوو تقسیم کرنے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی فوجی سیمنٹ کمپنی کے جنرل منیجر کرنل (ر) ملک سلیمان تھے

فوجی سیمنٹ کمپنی نے شادن لنڈ اور کوہ سلیمان کے نواحی علاقے میں 250 کوکنگ سٹوو (کھانا پکانے کے چولہے) بالخصوص خواتین کی سہولت کیلیے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔

کھانا پکانے کے اس چولہے کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے دھواں بہت کم آتا ہے، آگ زیادہ دیتا ہے اور لکڑی کا خرچہ بھی کم اتا ہے۔

یہ کوکنگ سٹوو فوجی سیمنٹ کمپنی کے ارد گرد کے علاقے کے لوگوں کی خدمت کے لیے مفت تقسیم کیے گئے۔ مقامی آبادی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بزرگوں اور نوجوان مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

مہمان خصوصی جنرل منیجر کرنل(ر) ملک سلیمان، میجر (ر) ارشد، میجر(ر) اخلاق احمد، شاہد محمود اور الطاف شہزاد نے250 مرد و خواتین میں کوکنگ سٹوو تقسیم کیے۔

مقامی لوگوں نے اس فلاحی پروگرام کی خوب دل کھول کر تعریف کی اور فوجی سیمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس کوکنگ سٹوو کی فراہمی کے تمام اخراجات فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ شادن لنڈ نے برداشت کیے۔ تقریب میں این آر ایس پی کی ڈائریکٹر میڈم زرینہ بلوچ اور مارکیٹنگ آفیسر محمد منیر نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی۔

اک نظر

Back to top button