شیخواہن کی عائشہ اور سانول نے پسند کی شادی کر لی
رحیم یارخان :پسند کی شادی کرنے پر رشتہ داروں نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی ،شور شرابہ پراہل علاقہ نے جوڑے کی جان بچائی، ملزمان موقع سے فرار‘ پولیس تھانہ احمدپورلمہ کارروائی سے گریزاں‘ متاثرہ جوڑے نے کارروائی کیلئے عدالت میںدرخواست دیدی ۔
بستی کوٹ پٹھان شیخواہن کی رہائشی عائشہ عرف جنت نے اپنے خاوند محمد سانول کے ہمراہ اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے محمد سانول کیساتھ پسند کی شادی و نکاح کیا ہے جس پر میرے رشتہ داروں کو رنج تھا ،
وقوعہ کے روز عبدالحفیظ، فدا حسین، حافظ اکرم، نذیر عرف بگو، بشیر احمد، خادم حسین ، محمد نواز، شوکت ، بھورل، سبزل، عبدالحمیدوغیرہ رات تقریبا نو بجے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے ہمارے گھر داخل ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی،
فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جنہیں دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،عائشہ عرف جنت نے بتایاکہ اب بھی ملزمان ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،
پولیس تھانہ احمدپورلمہ کارروائی سے گریزاں ہے ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے اور تحفظ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست بھی دیدی ہے ،
انھوںنے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی اوبہاول پور اور ڈی پی اورحیم یارخان سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔