نان ونفقہ اورواپسی سامان جہیز کا دعویٰ,ایک سال کی سزا سنا دی گئی
رحیم یارخان :فیملی کورٹ نے ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پر مدیون کو ایک سال کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے،
چک 78کی رہائشی رخسانہ اقبال نے گھریلو ناچاقی پر اپنے گلشن اسلام کے رہائشی اپنے شوہر محمد زاہد سلیم کے خلاف خرچہ نان ونفقہ اورواپسی سامان جہیز کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جوکہ مدیون کی عدم حاضری کی صورت میں عدالت نے دعویٰ ڈگری کر دیا
جس کی وصولی کے لئے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں اجراءکے لئے سماعت مقرر تھی جس میں مدیون کو بار بار طلب کیا گیا
مگر مدیون عدالت میں حاضرنہ ہوا جس پر فیملی کورٹ نے مدیون کے خلاف دائمی وارنٹ جار ی کر دیا جبکہ مدیون روپوش ہوگیا گزشتہ روز بیلف میاں محمد مظہر اورفیصل جاوید نے مدیوں محمد زاہدسلیم کو گرفتا رکرکے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں پیش کیا ،عدالت میں مدیوں نے ڈگری کی رقم مبلغ 4لاکھ 50ہزار ادا نہ کرنے کا عذرپیش کیا
جس پر فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے مدیون کو ایک سال کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔