پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی تحصیل صدر خالدہ مغل کے گھر پر فائرنگ

رحیم یار خان : ظلم کی انتہا‘ اپنے ہی جان کے دشمن بن گئے‘پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی تحصیل صدر خالدہ مغل میڈیا کو بتایا کہ اس کے دیور ریاض احمد نے ظلم کی انتہا کررکھی ہے‘

ریاض احمد نے غنڈے بھیج کر گھر کی دیوار توڑی اور ہوائی فائرنگ بھی کروائی‘ گھر میں موجود افراد کو ڈرایا اور دھمکیاں دیں۔

خالدہ مغل نے کہا کہ دو ماہ قبل میری بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا
جبکہ میں اسی مرحوم بیٹی کی اولاداپنی بیمار نواسی کے ہمراہ ہسپتال میں موجود ہوں۔ ملزم ریاض احمد نے پہلے بھی ہم پر دردناک ظلم و ستم ڈھائے‘
میرے اوپر فائر کر کے میری بیٹی کی دنیا میں آنے سے پہلے جان لے لی‘ پھر دو سال جیل کی سزا کاٹ کر آزاد ہو گیا۔ خالدہ مغل نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button