ڈیزرٹ جیپ ریلی ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 5روزہ تقریبات کا اہتمام

رحیم یار خان:ڈویژن بہاولپور میں منعقدہ17 ویں انٹر نیشنل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے سلسلہ میں کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر ڈویژن کے تینوں اضلاع میں 5روزہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہاہے۔
ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے ضلع رحیم یار خان میں 17ویں جیپ ریلی کے سلسلہ میں عباسیہ سپورٹس کمپلیکس میں 5روزہ فیملی فیسٹیول کا ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکے ہمراہ افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دیگر مہمانان اعزاز کے ہمراہ فیملی فیسٹیول میں لگائے جانے والے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اہلیان ضلع رحیم یار خان کے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ضلعی انتظامیہ ارکان اسمبلی، چیمبر آف کامرس اور دیگر کاروباری تنظیموں کے ہمراہ مل کر فیملی فیسٹیول کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ ضلع میں رہنے والی عوام کو یکساں تفریح کے مواقع میسر آئیں

انہوں نے کہا کہ 5روزہ فیملی فیسٹیول میں دستکاری، فوڈ اسٹریٹ سمیت دیگر دلکش اور خوبصورت پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں

جس میں مختلف کھیلوں اور پانچوں صوبوں کی ثقافت کواجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنر ز نے  فیملیزکے لئے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے ہیں جبکہ ضلعی ہیڈ کواٹر پر صادق کینال نہر اور پارک پر بھی خوبصورت انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بہترین انتظامات کرنے پر متعلقہ محکموں کے افسران کو شاباش دی۔ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ بہاولپور ڈیزرٹ جیپ ریلی بین الاقوامی سطح پر اس خطہ کی شناخت بن چکی ہے اور یہ بات باعث مسرت ہے کہ ضلعی انتظامیہ بھی پہلی مرتبہ اس ضلع میں اس ایونٹ کے تحت پروگرام منعقد کروا رہی ہے تاکہ یہاں کے شہریوں اور فیملیز کو بھی تفریح کے مواقع میسر آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری جوش و جذبے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے پروگرامز میں شرکت کریں اور انہوں نے فیملی فیسٹیول کے انعقاد پرڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر سمیت تمام ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیملی فیسٹیول پانچ روز تک جاری رہے گا اور اس میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات، ٹیبلوز، فوڈ اسٹریٹ، ثقافتی ویلج، دستکاری، جانوروں کی نمائش و ڈانس سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام شامل ہے جبکہ مقامی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور اختتامی روز آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button