عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر گامزن ہیں، بلا تفریق و تاخیر انصاف کی فراہمی مشن ہے۔
رحیم یارخان : ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ انصاف کا عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر گامزن ہیں، بلا تفریق و تاخیر انصاف کی فراہمی مشن ہے۔
عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل اور شکایات سنتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پولیس افسران کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ہر آنے والے سائل کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہیں بغور سنیں اور پولیس کے متعلقہ مسئلہ کے سلسلہ میں بلا تفریق و تاخیر ہر ضروری قانونی کارروائی کو عمل میں لاتے ہوئے ان کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کا فریضہ احسن طریقہ سے سر انجام دیں اور کوئی بھر اہل ضلع رحیم یار خان ہر گز ہرگز مایوس نہ ہونے پائے،
انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ ان کی عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی کا عکاس ہے،
انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں کوئی عام ہے نہ خاص ان کے لیے ہر آنے والا شخص توجہ کا برابری کا مستحق ہے اور سب کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں جس کا جو حق بنتا ہے
پولیس قانون کے تحت ضرور اس کی کارروائی کرے گی، اس موقع پر انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین کی درخواستیں سنیں اور ان پر قانون کارروائی کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔
صادق شہید پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، لائن آفیسر نے پریڈ کا معائینہ کیا۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر صادق شہید پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے حصہ لیا
اس موقع پر پریڈ کمانڈر نے اہلکاروں سے جنرل سلامی اور مارچ پاسٹ کروایا، اہلکاروں نے روائتی جوش و خروش کے ساتھ پریڈ میں اپنی مہارت اور صلاحیتیوں کا مظاہرہ کیا ،
اس موقع پر لائن آفیسر اللہ وسایا نے پریڈ کے تمام جزیات کا معائینہ کیا اور اہلکاروں کو اسی جوش و جذبہ کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے امور کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رانا نوید ممتاز نے کہا ہے کہ شاہرات پر ہم اپنے اپنے ایریا میں عوام کے محفوظ سفر کے ضامن ہیں، اہلکار اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں، اہلکاروں کی ضروریات، سہولیات اور ویلفئیر کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرولنگ پوسٹس موضع بھارا کے انچارج سب انسپکٹر سیف الاسلام، دینو شاہ کے انچارج سب انسپکٹر محمد اعظم اور گڑی خیر اختیار خان کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فاروق کو فریجیں، سٹشنری و دیگر سامان ضرویات حوالے کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور ساجد حسین اہلکاروں کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھتے ہیں اور انہوں نے ضلع رحیم یارخان کی دیگر پوسٹس کی طرح موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے موضع بھارا، دینوں شاہ اور گڑی اختیار خان کے لیے بھی خصوصی کاوش سے فریجوں کا انتظام کیا ہے جو کہ آج آپ لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہیں،
اسی طرح پوسٹس کے شٹشنری اور دیگر ضروریات کا سامان بھی تقسیم کر دیا گیا ہے تاکہ اہلکار سہولت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں،
انہوں نے کہا کہ اس کے بدلے آپ لوگوں پر لازم ہے کہ ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے اپنے ذمہ داری کے ایریاز میں شاہرات پر عوام کا سفر محفوظ بنائے رکھیں اور کسی بھی مشکل صورت حال میں اپنی خدمات سر انجام دیں،
انہوں نے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اور عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی کا برتاؤ کرنے اور انسداد جرائم کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کبھی بھی اختیارات سے تجاوز نہ کریں اور قاون کی بالا دستی کو یقینی بنائے رکھیں۔