محمد آصف چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سمال بزنس کے وائس چیئرمین نامزد

رحیم یار خان چیمبر آف کامرس کے سنیئر نائب صدر شہیر اقبال اور نائب صدر محمد افضال وڑائچ نے محمد آصف کو رحیم یار خان چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سمال بزنس کا وائس چیئرمین نامزدکر دیا۔

سنیئر نائب صدر شہیر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کریں

جس کے لیے ہم نے محمد آصف کو بطور وائس چیئرمین نامزد کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ بطور وائس چیئرمین آپ بزنس کمیونٹی کے لیے اپنی بہترین خدمات سر انجام دیں گے۔

نائب صدر ر محمد افضال وڑائچ نے کہا کہ ہمارے ضلع میں سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی اشد ضرورت ہے ہمیں چھوٹی چھوٹی انڈسٹریز متعارف کروانی چاہیے جس سے ہمارا ضلع ترقی کرے۔

اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عمران شبیر، محمد سہیل سلیم، قیصر محمود، ریاض الرحمن اور شہرروز ندیم بھی شریک ہیں۔

اک نظر

Back to top button