رحیم یارخان:عباسیہ ٹاون موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جابحق

رحیم یارخان :عباسیہ ٹاون میں دشمنی کاشاخسانہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہوٹل پر کام کرنے والے کاریگر کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان فرار‘پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔
چوک پٹھانستان کارہائشی24سالہ زاہد خان جو کہ عباسیہ ٹاؤن میں واقع ہوٹل پر چائے بنانے کا کام کرتا تھا معمول کے مطابق اپنے ہوٹل پر موجود تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پرسوار دو ملزمان نے جان سے ماردینے کے لئے زاہد خان پر فائرنگ کردی‘
سر میں فائر لگنے کے نتیجہ میں 24سالہ زاہد خان موقع پر ہی دم توڑگیا‘جبکہ ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول زاہد خان کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی‘
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی یہ واردات دشمنی کاشاخسانہ ہے۔پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔