رحیم یارخان میں نجی کالج کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی،
رحیم یارخان : بزنس ایڈمنسٹریشن کالج پر ہیکرز کا کاری وار، ویب سائٹ ہیک کرکے ناکارہ بنادیا،کالج انتظامیہ کی ہوائیاں اڑگئیں،
آفیشل ویب سائٹ کو دوبارہ ریسٹور کرنے کی تگ ودو شروع کردی گئی۔
ہیری ہیگزر نامی ہیکر نے کالج کی آفیشل ویب سائٹ پر بھوت کی تصویر لگاکر انہیں اپنی سائٹ سیکورٹی مضبوط کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
تاہم چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ادارے کی جانب سے وئب سائٹ کو مکمل بحال کر دیا گیا