نوجوان وکلاء کتابوں سے دوستی کرکے ہی کامیاب وکیل بن سکتے ہیں

رحیم یارخان:کتابیں وکلاء اورقانون کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل جو کہ وکلاء کی استعدادمیں اضافے اورقانون سے اگاہی کا باعث بنتی ہیں،
ڈیجیٹل دورمیں کتابوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا وکلاء کی ذاتی لائبریری ہو یا ذاتی یا بار کی کتابیں ہر جگہ پر وکیل کے لئے معاون ثابت ہوتی ہیں کتابوں سے استفادہ حاصل کر کے وکلاء قانون اورانصاف کی جنگ لڑتے ہیں لہذا لائبریریوں کا آباد ہونا خاص طورپر نوجوان وکلاء کے لئے خو ش آئند ہے
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد عاشق نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسردار فلک شیر خان گوپانگ،جنرل سیکرٹری مرزاامین خان،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم،سینئر سول جج انتخاب عالم لائبریری سیکرٹری میاں عبدالوحید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری میں نئی کتابوں کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علم سے ہی معاشرے ترقی پاتے ہیں،
نوجوان وکلاء کتابوں سے دوستی کرکے ہی کامیاب وکیل بن سکتے ہیں،کتابیں ہر دورمیں دوستی نبھاتی ہیں ہر قسم کی لاء اتھارٹی ہویا کسی بھی قسم کی قانونی معاونت کتابیں ہیں وکلاء کے لئے کامیابی کی ضمانت ہیں،لاء اورقانون سے آگاہی صرف کتابوں کے ذریعے ہی ممکن ہے،
ایڈیشنل سیشن جج مبشر ندیم اورسینئر سول جج انتخاب عالم نے کہا کہ موجودہ کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے جس نے لائبریری میں مزید اورجدید کتابیں مہیا کر کے علم دوستی کا ثبوت دیا ہے بار ایسوسی ایشنزکی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ و ہ بار روم میں موجودلائبریریوں پر خصوصی توجہ دے اورگاہے بگاہے نئے آنے والے قانون کے بارے میں آگاہی وتبدیل ہونے والے قوانین کو کتابوں کے ذریعے اپنے وکلاء تک پہنچائیں تاکہ وکلاء اپنے علم کے باعث ججوں کی بھی بہتر رہنمائی کر سکیں،
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسردار فلک شیر خان گوپانگ،جنرل سیکرٹری مرزاامین خان نے ہم نے5لاکھ روپے کی خطیر رقم سے لائبریری میں کتابوں کی کمی کو پوراکیا ہے
جس سے وکلاء استفادہ حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے بار کے ترقیاتی کام اوروکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے ہو ممکن کوشش کی ہے اوربار کے فنڈ کوصحیح جگہ استعمال کیا ہے انشاء اللہ وکلاء ہمارے دور کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن بورڈ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔چیئرمین الیکشن بور ڈو سابق صدربار رائے مظہر حسین کھرل ممبرچوہدری آصف سعید ودیگر ممبران کے ہمراہ دونوں گروپس کے امیدواروں چوہدری بشارت ہندل،جام عبدالمجید لاڑ اورنمائندوں کے ہمراہ ان کی مشاورت سے الیکشن کا ضابطہ اخلاق طے کیا
جس کے مطابق پولنگ والے دن وکلاء کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ڈی پی او سے سیکورٹی لی جائے گی،بزرگ اوربیماروکلاء کمیشن کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے گی
چیئرمین الیکشن بور ڈو سابق صدربار رائے مظہر حسین کھرل ممبرچوہدری آصف سعید نے کہا کہ 8جنوری کوصبح 9بجے سے شام 5بجے تک بلا تعطل پولنگ جاری رہے گی انشاء اللہ الیکشن کوپرامن اورشفاف کروائیں گے۔
ڈسٹرکٹ بار میں مختلف جگہوں پر ٹف ٹائل کی تنصیب کا کام شروع ہوگیا،اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ،جنرل سیکرٹری مرزاامین خان،فرحان عامر،ملک عقیل بابر،جام مبشر نذیر لاڑودیگر نے ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم کے ہمراہ کام کی رفتار کاجائزہ لیا اورامید ظاہر کی کہ مجوزہ گلیوں میں ٹف ٹائل کی تنصیب انشاء اللہ موجودہ کابینہ کے دورمیں مکمل کریں گے،
سائیکل اسٹینڈ سمیت مختلف گلیوں ٹف ٹائل کی تنصیب کے کام میں معیارکو یقینی بنایا جائے گا،موجودہ کا بینہ کا عزم ہے کہ اپنی مقررہ معیاد کے اندر زیر تکمیل منصوبوں کو دن رات کام کر کے مکمل کیا جائے گا اورکابینہ کے آخری دن تک وکیلوں کی خدمت جاری رہے گی،
مرزاامین خا ن کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے 1122کا لقب ملنا اس بات کی خماری ہے کہ انہوں نے پورا سال وکلاء کی خدمت کا کوئی موقع نہیں جانے دیا اورآدھی کال پر وکلاء کی آوازپر لبیک کہا گروپ کی سیاست سے بالاتر ہوکر پوراسال وکلاء کی خدمت کی ایک نظیر قائم کردی ہر وکیل کے دکھ ودرد،غم وپریشانی میں اپنی وکیل بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے موجودہ کابینہ نے آئندہ آنے والی کابینہ کو خدمت کے حوالے سے ماڈل سیٹ کردیا ہے
جسے قائم دوائم رکھنے کے لئے آنے والی کابینہ کو سخت محنت کرنا ہوگی اورپورا سال وکلاء اوربار کی خدمت کرنا ہوگی،
موجودہ کابینہ کادور بار کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا جس نے ہر موقع پر دیگر وکلاء کے ساتھ ساتھ نوجوان وکلاء کی بہترین ورہنمائی کی موجودہ سال بار کی تاریخ میں واحد سال ہے
جس میں عام آدمی کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے مہنگائی سمیت مختلف مسائل پر آواز بلند کی اورموجودہ کابینہ نے ہی بار میں انسانی حقوق کے حوالے سے متعددپروگرامزکروائے جو کہ معاشرے میں امن،انصاف اوربھائی چارے میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں۔
نوجوان وکلاء کتابوں سے دوستی اوراساتذہ کے سیکھیں کامیابی قدم چومے گی ان خیالا ت کا اظہار سابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل وممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباط خان بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوجوان وکیل عامر محمود بھٹہ کو وکالت کا لائسنس ملنے پر مبارکبا د دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ وکالت معزز پیشہ ہے جو کہ مظلوم طبقہ کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں،عامر محمود بھٹہ کے استاد سینئر قانون دان زاہد خان بنگش ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے بھی مبارکباد دی اورکہا کہ محنت اورایمانداری کامیابی کی اصل ضمانت ہے سینئرکے تجرنے سے سیکھنا چاہئے،
اس موقعمیڈم نوشین ہاشمی،مخدوم سید داون جیلانی،کاشف خان بنگش،جام شہزاد،عقیل بخاری، ملک منور مسن،ملک شاہزیب مسن،ملک وسیم مانک،اظہر سانگی،خضر سانگی،ملک غلام علیودیگر ایڈووکیٹس نے بھی عامر محمود بھٹہ کو مبارک باد دی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button