سیشن2023-2027ء کے طلباء و طالبات کے امتحانات کا شیڈول جاری
رحیم یارخان:گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج رحیم یارخان کی انتظامیہ اورBS پروگرام کے طلباء و طالبات کے مابین ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد زیر صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کیا گیاجس میں طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی۔

اس موقع پر کنٹرولر امتحانات پروفیسر ذوالفقار علی نیازی، صدر شعبہ انگریزی پروفیسر محمد شعیب حسین کاظمی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ سمسٹر سسٹم میں خامیوں اور طلباء و طالبات کے نتائج میں تاخیر اور امتحانات کے بروقت انعقاد نہ ہونے سے متعلق شکایات پر غور کیا گیا۔
طلباء و طالبات کی تجاویز سنی گئیں اور یہ فیصلہ ہوا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ سے فوری کوآرڈینیشن کر کے ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر سیشن2023-2027ء کے طلباء و طالبات بھی شریک ہوئے۔سیشن2023-2027ء کے طلباء و طالبات کے امتحانات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔
جس کے مطابق تیسرے سمسٹر کے امتحابات15 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں اور ان کے فوراً بعد چوتھے سمسٹر کی کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ جہاں تک سیشن2023-2026ء کے طلباء و طالبات کا تعلق ہے۔ان کے تحفظات اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان شاء اللہ اکتوبر2025ء کے اندر ہی ان کے پینڈنگ نتائج جاری کر دیئے جائیں گے اور امتحانات کا شیڈول بھی فراہم کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر طلباء و طالبات نے خواجہ فرید کالج کی انتظامیہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے کالج سے متعلق اندرونی مسائل بھی جلد از جلد حل کیے جائیں گی۔
جس پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے فوری طور پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں کہ طلباء کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں






