رحیم یارخان :ماریہ زاہد نے احاطہ عدالت میں محسن منصورسے شادی کرلی
رحیم یارخان :سیالکوٹ کی رہائشی ماریہ زاہد نے احاطہ عدالت میں اپنے شوہر محسن منصورکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی آزاد مرضی سے محسن منصور سے کورٹ میرج کی ہے مجھے نہ ہی کسی نے اغواءکیا ہے اورنہ میں اپنے گھر سے کوئی سامان لیکر آئی ہوں میری ایس ایچ اوماڈل ٹاﺅن سیالکوٹ ،ڈی ایس پی سٹی ،ڈی پی اوسیالکوٹ اورآئی جی پنجاب سے التماس ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے سے گریز کیا جائے اورہمیں اپنی آئندہ کی زندگی سکون سے گزارنے دی جائے ۔