مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جعفر اقبال، بیگم عشرت اشرف رہائش گاہ پر خصوصی آمد
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترمہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سینئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر خصوصی آمد، چوہدری محمد جعفر اقبال، بیگم عشرت اشرف ایم پی اے، محترمہ زیب جعفر ایم این اے اور چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے نے مریم نواز کا استقبال کیا۔محترمہ مریم نواز نے سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور ان کی پوری فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان کے ساتھ ہمارے خاندان کا چالیس سالہ تعلق ہے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ آنے والی نسلوں تک بھی جاری رہے گا۔
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شریف فیملی کو اپنی فیملی سمجھا ہے اور کبھی بھی جاتی امرا اور جعفر آباد کو الگ نہیں سمجھا۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی و ملکی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔