میاں اعجاز عامر نے توحید آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا
رحیم یارخان: حلقہ پی پی 262 سے ایم پی اے کے امیدوار اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجاز عامر نے کچہ صادق آباد روڈ پر کالونی توحید آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے پسماندہ علاقے کے مکینوں کی بڑی تعداد کو پینے کے صاف پانی کی سہولت مفت میسر آئے گی۔ فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک سرکردہ شخصیات اور اہل علاقہ نے میاں اعجاز عامر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں اعجاز عامر نے کہا انہوں نے تحصیل ناظم اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کی حیثیت سے شہر میں بینادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔
مگر اب بلدیاتی اداروں میں منتخب عوامی نمائندے نہ ہونے کے باعث عوام کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ لوگوں کے بینادی مسائل حل نہیں ہو رہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں شہر کے صوبائی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیوں کہ اگر ہم اپنے عوام کے حق کیلئے خود میدان میں نہیں آئیں گے تو عوامی مشکلات میں کمی نہیں آئے گی۔