جمیعت علماء اسلام تحصیل رحیم یارخان کی مجلس عاملہ کا اجلاس

رحیم یار خان: جمیعت علماء اسلام تحصیل رحیم یارخان کی مجلس عاملہ کا اجلاس تحصیل امیر مولانا عامر فاروق عباسی کی زیر صدارت اور سینئر نائب امیر طیب سعید لغاری کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا ،

جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر طور پر فیصلہ ہوا کہ جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام ضلعی بھر میں ختم نبوت کانفرنسیں منعقد ہوں گی،
10 ستمبر کو رحیم یار خان 21 نومبر کو جامعہ مخزن العلوعید گاہ خان پور اور دیگر مقامات پر کانفرنسیں منعقد ہوں گی، کانفرسوں سے جمیعت علماء اسلام کے امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا حافظ ناصر الدین خاکوانی،جمیعت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری،مولانا سینٹر عطاء الرحمن،پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود ایم این اے، مولانا مفتی حسن لاھور، مولانا محمدمیاں مہتمم جامعہ مدنیہ لاھور، مفتی فضل غفور، پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمداللہ و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے،

7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منایا جائے گا اور ریلی نکالی جائے گی، اجلاس سےخطاب کرتےھوۓ مفتی نعمان لدھیانوی، مولانا عامرفاروق عباسی، طیب سعید لغاری، حافظ عثمان لدھیانوی نےکہاکہ قائدجمیعت کےویژن کیساتھ کھڑےھیں ختم نبوت کا عقیدہ ھمارےدین کی بنیاد ھے عقیدہ ختم نوت کےبغیر دین مکمل نہیں جےہوآئ ضلع رحیم یارخان کی سرپرستی میں رحیم یارخان میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس 10ستمبر منعقد کی جائیگی کے جسکےدور تک اثرات مرتب ھونگے کارکنان بھرپور تیاری شروع کردیں اس موقع پر حافظ حسین احمد، قاری نذیر احمد مولانا منیراحمد، مولوی نعیم االلہ،رانا شاہد اکرم ،جام شبیر احمد طاہر ودیگر موجود تھے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button