خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی سے لاپتہ ہوجانے والی طالبہ عدالت میں پیش
رحیم یارخان:خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی سے لاپتہ ہوجانے والی طالبہ کے معاملہ کاڈراپ سین،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ساہیوال سے بازیاب کرلیا۔ فیس بک دوستی پر ساہیوال کے نوجوان سے نکاح کرلیا۔ پولیس آج علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرے گی۔
تین روز قبل خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کے نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تیسرے سمسٹر کی طالبہ عالوگوٹھ کی رہائشی لاپتہ ہوگئی تھی جس کے اغواءکامقدمہ والد کی مدعیت میں پولیس تھانہ صدر میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اندراج کیاگیاتھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتہ ہوجانے والی خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساہیوال سے بازیاب کرلیا، جس نے فیس بک پر ساہیوال کے نوجوان سے دوستی ہوجانے پر ساہیوال میں نکاح کرلیا ہے پولیس نے طالبہ کو تحویل مےں لے کر رحیم یارخان منتقل کردیا جسے آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تفتیشی افسر نے طالبہ کو آئندہ24گھنٹوں میں بازیاب کرنے کادعویٰ کیا تھا۔