خواجہ فرید یونیورسٹی، 2این آر پی یو پراجیکٹس منظور،تعداد21 ہوگئی

رحیم یارخان:ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے قومی تحقیقی پروگرام برائے جامعات کے تحت خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو این آر پی یوکے مزید2 پراجیکٹس مل گئے۔
نئے پراجیکٹس کے ساتھ خواجہ فرید یونیورسٹی کو ملنے والے این آر پی یو ایوارڈز کی کل تعداد21 ہوگئی جب کہ یونیورسٹی کے 37پراجیکٹس انڈر پراسس بھی ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر بلال طاہر کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی قیادت میں خواجہ فرید یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات مستحکم انداز  میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کا سفر جاری ہے
انہوں نے کہا 2020سے اب تک یونیورسٹی کو کل 21 این آر پی یو ایوارڈز سے نوازاجا چکا ہے اور 240 ملین روپے کی ریسرچ گرانٹ منظور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو این پراجیکٹس کی مد میں 51 ملین کی ریسرچ گراٹ ملی ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سائنس فاونڈیشن جیسے قومی ادارے علاقائی و قومی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں وہ جامات کی مدد سے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا چاہتے ہیں
ان گرانٹس کا مقصد علاقائی مسائل کے حل کیلئے مقامی جامعات کو مالی تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ ہر علاقے کے مسائل کو الگ الگ سمجھا اور حل کیا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تمام اقدامات اقوام متحدہ کی ”سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ گولز“ مہم کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کے مزید 37 پراجیکٹس انڈر پراسس ہیں جن کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی قیادت میں یونیورسٹی میں علم و تحقیق دوست ماحول فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ سکالرز اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے بروئے کار لاسکیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button