بکرا چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے ، خوب درگت بنائی گئی

رحیم یارخان :خان پور : خان پور میں مال مویشی چور ی کر کے عوام کی ناک میں دم کرنے والے 2 بکرا چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے ، خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،
یہ واقعہ تھانہ صدر خان پور کی حدود چک نمبر 7 پی میں پیش آیا جہاں پر کئی روز سے مختلف گھروں سے مال مویشی کے علاوہ دیگر اشیاء وغیرہ چوری ہونے کی وارداتیں ہو رہی تھیں

جس پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پہرہ دینا شروع کر دیا اور رات کے مختلف اوقات میں ٹولیاں بنا کر پہرہ دیا جانے لگا ، اسی دوران حسب روٹین 2 بکرا چور ایک گھر سے بکرا چوری کر کے فرار ہونے لگے تو پہرے پر موجود لوگوں نے انہیں قابو کر لیا اور بعد ازاں اہل علاقہ کے جمع ہونے پر بکرا چوروں کی خوب درگت بنانے کے بعد تھانہ صدر کی چوکی باغوبہار پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button