الباسط رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا شاندار افتتاح ہوگیا

رحیم یارخان:عباسیہ بنگلوزمیں الباسط رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کا شاندار افتتاح ہوگیا،چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن رحیم یارخان سرپرست چوہدری نوید اختر،ضلعی صدر رانا قمر الزماں قمر، گروپ لیڈر میاں منشاءو دیگرنے چوہدری افتخار بندیشہ، چوہدری عبد الطیف ، شیخ عبدالوہاب ،کو آفس بنانے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سر پرست چوہدری نوید اختر،ضلعی صدر رانا قمر الزماں قمر اور گروپ لیڈر میاں منشاءنے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کا بزنس ملک ریونیو کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے،

حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں بے جا ٹیکسز اور رجسٹریوں کی فیس میں اضافہ اور بیانوں میں تاخیر سے کاروبار بر ی طرح متاثر ہو رہا ہے،

حکومت پنجاب کو چائیے کہ وہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں لگائے گئے اضافی ٹیکسز سمیت فیسوں کی مد میں کئے جانے والے اضافہ کو ختم کرے،انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا حیثیت رکھتا ہے،

اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں ماجد مشتاق،رانا عبید الرحمن،میاں محمد اقبال،نائب صدر رانا محمد عرفان،جام وقاص نے عباسیہ بنگلوز میں چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن رحیم یارخان کے جوائنٹ سیکرٹری افتخار بندیشہ،چوہدری عبدالطیف اور شیخ وہاب کو الباسط رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آفس بنانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ چیمبر آف پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن اپنے پراپرٹی ڈیلرز بھائیوں کے تحفظ اور ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button