رحیم یارخان: طلبہ ہاسٹل سے لیب ٹاپ چرانے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
رحیم یارخان : تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی طلبہ ہاسٹل سے لیب ٹاب چرانے والے ملزم گرفتار، دو لیب ٹاب برآمد، ایک ناجائز اسلحہ بردار بھی گرفتار پسٹل اور گولیاں برآمد مقدمات درج۔
خواجہ فرید یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں عدنان اور ایاز احمد کے لیب ٹاب چوری ہوگئے تھے۔ جس کی رپورٹ تھانہ بی ڈویژن میں درج کروائی گئی
جس پر ایس ایچ او نذر حسین نذر اور ان کی ٹیم میں شامل اے ایس آئی مطلوب حیسن و دیگر اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امجد نامی ملزم کو ٹریس کر کے دوران تفیش ملزم کے انکشاف پر اس کے قبضہ سے چوری شدہ دونوں لیب ٹاب برآمدکر لیے،
اسی طرح دوران گشت اے ایس آئی اصغر علی نے نصیر احمد نامی ملزم کو ایک پسٹل 30 بور معہ 03 راؤند گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔