ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اور”سخنور“کے زیر اہتمام امن مشاعرہ کی تقریب
رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن اور”سخنور“کے زیر اہتمام امن مشاعرہ کی تقریب منعقدہوئی،
جس میں بطورمہمان خصوصی وائس چانسلرخواجہ فرید انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر سلمان طاہراورممبرپنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمودچہور جبکہ مہمان اعزاز معروف شاعر امان اللہ ارشد،جبارواصف اورعمیر نجمی تھے تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید فہد صہیب احمد نے حاصل کی
جبکہ نظامت کے فرائض ادبی تنظیم”سخنور“کے صدر مرشد سعید ناصر نے ادا کئے،صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار فلک شیر خان گوپانگ اورجنرل سیکرٹری مرزاامین خان نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امن مشاعرہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا،
ہمارے خطے کا اپنا انداز فکر ہے جس کی عکاسی ہمارے شعراء اپنی شاعری کی صورت میں پیش کرتے ہیں،امن کا فروغ ہمارا نصب العین ہے اور رہے گا،
امن مشاعرے اب ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے،محفل مشاعرہ آرگنائزر فرحان عامر تھے،محفل مشاعرہ کی تقریب سے مہمان خصوصی وائس چانسلرخواجہ فرید انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر سلمان طاہراورممبرپنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمودچہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شعراء کرام امن کے حقیقی پیامبر اور سفیر ہیں،ہمارے شعراء کرام نے اس خطہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے،
یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ امن پسند اور میٹھی زبان کے حامل ہیں،شعراء اپنے تخیلاتی انداز فکر کی بدولت معاشرے کے جذبات، خیالات، رسم ورواج،فنون لطیفہ،تہذیب و ثقافت اور مسائل کی عکاسی کرتے ہیں،
ہمارے خطہ کے شعراء نے ہمیشہ امن کا پیغام عام کیا ہے،مشاعرہ میں امان اللہ ارشد،عمیر نجمی،خالد ذکی،جبارواصف،اجمل فرید،خاوراسد،مرزافیصل،مژدم خان،شہبازنئیر،جاویدحمیدخلجی،لالہ ناصر، سیدتحسین بخاری،باسط اسماعیل،فیصل محمود،شہبازحمید،کاشف ساغرایڈوکیٹ نے اردو،پنجابی اورسرائیکی زبان میں غزلیں،اشعاراورنظمیں پڑھ کر حاضرین سے خوب دادحاصل کی،
محفل مشاعرہ میں سابق صدور بار،ملک دوست محمد اعوان، رئیس سہیل مصطفی چاچڑ،نذیر احمد لاڑ،سابق جنرل سیکرٹیزبار چوہدری بشارت ہندل،چوہدری عامر ندیم،سید فہد صہیب شاہ،جوائنٹ سیکرٹری بار افتخار حسین سومرو،فنانس سیکرٹری میاں احسن ندیم جان،آڈیٹرکامران آصف،اختر خان،چوہدری طارق محمود،ملک تاج محمد،جام عبدالمجید لاڑ،محمد احمد کانجو،مرزا اسد اللہ خان،راجہ عبدالصمد خالد،غلام جیلانی دھریجہ،فقیر بخش ساجد،چوہدری جنید اقبال،میاں ماجد ویہا سمیت وکلاء اورسول سوسائٹیز اورشہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔