نیو ٹرینڈز ان ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے موضوع پر تین روزہ آن لائن انٹر نیشنل کانفرنس

رحیم یار خان : خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کی طرف سے ایکڈیمک ریسرچ اینڈ پالیسی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نیو ٹرینڈز ان ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے موضوع پر تین روزہ آن لائن انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
انٹرنیشنل کانفرنس میں ترکی، آذربائجان، ایران، انڈیا اور پاکستان کے چھیالیس ریسرچ سکالرز نے مختلف موضوعات پر مقالے پیش کئے۔کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کیا۔

آج کانفرنس کے آخر میں تقسیم اسناد کی تقریب بھی سجائی گئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کانفرنسز دنیا کے مختلف ملکوں کے درمیان آئیڈیاز کی ایکسچینج کے لئے ایک اچھا ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔

ایک متوازن اور مضبوط معاشرے کی تشکیل کے لئے سوشل سائنسز کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ جدید معاشرے میں موجود سماجی مسائل کا حل سوشل سائنسز میں مربوط ریسرچ کے ذریعے ممکن ہے۔

انہوں نے انٹرنیشل کانفرس کے انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈین آف آل فیکلٹیز پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ثمینہ ثروت، ڈاکٹر شاہد حبیب، ڈاکٹر قیوم، ڈاکٹر عمران، وحید شہزاد اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button