وزیراعظم کے پروگرام”فروغ برائے گھریلو مرغبانی“
بہاول پور :وزیراعظم کے پروگرام”فروغ برائے گھریلو مرغبانی“سے چکن اور انڈوں کاحصول گھر میں ہی ممکن ہے کیونکہ مرغیوں کی افزائش بہت ہی آسان ہے تاہم مرغیوں سے انڈوں اور گوشت کی بہتر پیداوار کیلئے انہیں صاف پانی کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل عظمت نے وٹرنری ہسپتال بہاول پور میں پولٹری یونٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔
سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب جناب آفتاب احمد پیرزادہ کی ہدایت پر وزیراعظم کے پروگرام فروغ برائے گھریلو مرغبانی کے تحت 100 پولٹری یونٹ تقسیم کیے گئے۔
اس منصوبے کے تحت ایک پولٹری یونٹ میں 5 مرغیاں اور 1 مرغا سبسیڈائز قیمت پر فراہم کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر سہیل عظمت نے اس موقع پر بتایا کہ وزیراعظم کے پروگرام فروغ برائے گھریلو مرغبانی کی افادیت کے سبب پولٹری یونٹ کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس پروگرام کو عوامی سطح پرخاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل عظمت نے کہا کہ پولٹری یونٹ کے حصول کے لیے درخواستے ں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔