رحیم یارخان میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی،بھاری جرمانے

رحیم یارخان : سپیشل برانچ کی نشاندھی پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں‘ غیرقانونی طورپرذخیرہ کی گئی چینی اورگھی برآمد۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے سپیشل برانچ کے ہمراہ احمدعمرکریانہ سٹور واقع پرانا ڈاکخانہ بازار میں کارروائی کی اور سٹور میں ذخیرہ کی گئی چینی کی900سے زائد بوریاں اور گھی کے600سے زائد کارٹن برآمدکرلئے۔جبکہ دکان مالک کو بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے سٹور کو سیل کردیا۔
دوسری کارروائی میں نیو سپر حبیب کریانہ خیر پور کھڈالی اور آصف کریانہ ٹلو روڈ پر چھاپہ مار کر ان کے سٹوروں میں ذخیرہ کی گئی چینی کی 1397سے زائد بوریاں‘ گھی کے815 سے زائد کارٹن گھی اور 292 کارٹن کوکنگ آئل برآمدکرکے دکانیں سیل کرکے دونوں دکان مالکان کو بھاری جرمانے عائد کردئیے گئے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button