پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کا یونی لیور مزدوروں کے حق میں پرامن مظاہرہ کیا گیا
رحیم یارخان :پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یونی لیور مزدوروں کے حق میں پرامن مظاہرہ کیا گیا۔جس میں فیڈریشن سے الحاق یافتہ تنظیموں کے کارکنوں نے بھرپور پور شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے مقامی رہنماؤں ملک رحمان حبیب رومی، ملک ندیم، شیخ فیصل نے یونی لیور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سال 2007ء میں نکالئے گئے مزدوروں کو نوکریوں پر لیا جائے اور ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے
رحیم یارخان کے باسیوں کو مستقل ملازمت دی جائے انتظامیہ یونین کے معاملات میں دخل اندازی بند کرتے ہوئے ہوئے اپوزیشن یونین کے ساتھ مساوی رویہ رکھے اور ورکرز یونین یونی لیور پاکستان کے ساتھ ماضی میں کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرے
اگر ان مطالبات پر انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر میں شروع کردی گی۔احتجاجی مظاہر ے میں ساجد حسین اور عبدالرزاق طاہرکے علاوہ سینکڑوں مزدوروں شرکت کی۔