رحیم یارخان:وسیم عباس نے پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پر بے مثال کام کیا ہے،مرشد سعید ناصر
رحیم یار خان: پاکستان پیپلز پارٹی سوشل میڈیا ٹیم جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر وسیم خان کورائی ساؤتھ پنجاب میڈیا کوآرڈینیٹر بننے کے بعد رحیم یارخان پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یار خان کے انفارمیشن سیکریٹری مرشد سعید ناصر نے کہا کہ وسیم عباس نے پیپلز پارٹی سوشل میڈیا پر بے مثال کام کیا ہے ، ہم ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کو خراج تحسین پیش کیا
انہوں نے محترم عبدالقادر شاہین صاحب ،خواجہ رضوان عالم صاحب اور نوابزادہ افتخار احمد کا بھی اس حسن انتخاب پر شکریہ ادا کیا۔
امید ظاہر کی کہ وسیم عباس کورائ شہید بابا کے عظیم انقلابی نظریات کو پھیلانے کے لئے اور زیادہ محنت سے کام کریں گے ۔
وسیم عباس کورائ نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مخدوم سید احمد محمود کے اس انتخاب کو درست ثابت کریں گے اور بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔
استقبالیہ تقریب میں ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو آصف محمود قذافی ،یوتھ رہنمجہانگیر گوندل ،پی ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری جنید شاکر ،پیپلز پارٹی ضلع خان کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ابوبکر،سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن مہران چاچڑ،ولید بلوچ،امداد چاچڑ ،لیاقت کمبوہ ،وسیم جٹ ،طارق علی ،افضل عمر دین ،صدیق چوہان،سہیل صدیق ،رانا قربان ،رانا شہباز ،حاجی اعجاز قیصر ،پی وائے او کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری رانا منظورالحسن کے علاوہ درجنوں کارکن ساتھیوں نے شرکت کی ۔