حمزہ شہباز کا نہری پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم

رحیم یارخان (ڈیسک )لاہور: وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے متاثرہ علاقوں میں جنگی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور پولیٹیکل ٹیم متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔

پانی کی قلت دور کرنے کیلئے عارضی تالاب بنائے جائیں اور واٹر بوزر کے ذریعے پانی کا فوری طور پر انتظام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

صورتحال کو24 گھنٹے مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

متاثرہ بہن بھائیو ں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔پانی کی قلت سے زیادہ متاثرہ علاقوں پر سب سے زیادہ فوکس ہے۔انتظامیہ اور سیاسی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کریں۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے نہری پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کی جائے اور پانی چوری کے واقعات میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔سیکرٹری آبپاشی نے دریاؤں اور نہروں میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں بریفنگ دی۔

اراکین صوبائی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری، یاورزمان، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button