موضع چنہ میں بااثر افراد کاقاضی دیان احمد کے احاطہ میں غریب محنت کش کے گھر پر دھاوا

رحیم یارخان: موضع چنہ میں بااثر افراد کاقاضی دیان احمد کے احاطہ میں غریب محنت کش کے گھر پر دھاوا سوٹوں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال دو خواتین سمیت ایک بچہ زخمی 15کی کال کے تین گھنٹے بعد پولیس گوگلوں سے مٹی جھاڑنے کیلئے موقع پر پہنچ گئی
قبضہ گروپ کے سرغنہ نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر تشدد کے بعد گھر مسمار کردیا پولیس کو اطلاع کے باوجود شنوائی نہ ہوسکی وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں متاثرین کا مطالبہ۔
موری عباسن کے قریب جائیداد کے تنازعہ پر مسلح افراد کا دن دیہاڑے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غریب محنت کش خواتین کے گھر پر درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ دھاوا موقع پر گھر مسمار کرکے قبضہ کرلیا تنازعہ تقریبا ایک سال سے چل رہا تھا
قبل ازیں مقدمات کا اندراج گرفتاریاں بھی کام نہ آئیں سیاسی پشت پناہی یا پیسے کی چمک غریب محنت کش دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور‘
پولیس چوکی ترنڈہ سوائے خان وکوٹسمابہ تیس اہلکاروں کے ہمراہ 15کی کال کے تین گھنٹے بعد فرضی کاروائی کیلئے موقع پر پہنچ گئی پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے قبضہ گروپ نے تسلی سے گھر مسمار کرکے قبضہ کیا
اس حوالے سے قاضی دیان احمد‘غلام عباس‘مقصود بیگم یعقوب وغیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قبضہ گروپ کے سرغنہ دوست محمدنیازی وغیرہ نے غنڈہ کرتے ہوئے ہمارے گھر کو مسمار کرکے جگہ پر قبضہ کرلیا اور موقع پر رہائش پذیر خواتین اور بچوں پر تشدد کیا گھر کا سارا سامان نکال کر باہر پھینک دیا
متاثرین نے مزید بتایا کہ ہمارے معاملات اس سے پہلے بھی چلتے رہے ہیں اسی قبضہ گروپ نے پہلے بھی ہمارے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی بروقت کاروائی سے ناکام ہوگئی تھی آج ہماری قیمتی اراضی پر پھر قبضہ گروپ نے گھر مسمار کرکے قبضہ کرلیا۔
جبکہ ہمارے پاس جگہ کے مکمل کاغذات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود قبضہ مافیا کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جنہوں نے علاقہ میں غنڈہ گردی کرتے ہوئے خوف پھیلا رکھا ہے متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار‘ آئی جی پنجاب انعام غنی‘ آرپی او بہاولپور زبیر دریشک‘ ڈی پی او اسد سرفراز‘ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری سے فوری نوٹس لیکر قبضہ واپس دلوانے اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button