لڑکی بھگا کر لانے کی رنجش پر لڑکی کے بھائیوں کی جان سے مار دینے کی خاطر فائرنگ
رحیم یارخان : لڑکی بھگا کر لانے کی رنجش پر لڑکی کے بھائیوں کی جان سے مار دینے کی خاطر فائرنگ‘ گولیاں لگنے پر 2 افراد شدید زخمی‘ ہسپتال منتقل۔
کشمور کا رہائشی 25 سالہ ریاض احمد اپنے علاقے کی رہائشی لڑکی کو بھگا کر لے آیا اور شادی کر کے امین گڑھ روڑ پر رہائش پذیر ہو گیا جس کا لڑکی کے بھائیوں ثناء اللہ ہزارہ‘ آلو اور گٹو کو رنج تھا جس پر لڑکی کے بھائیوں نے گزشتہ روز امین گڑھ روڑ پر گھر سے بازار جانے کیلئے نکلنے والے ریاض احمد کو جان سے مار دینے کی خاطر فائرنگ کر دی‘
گولیاں لگنے پر وہ اور راہگیر احمد شدید زخمی ہو گئے‘ اطلاع پا کر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا‘ بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔