ڈی پی او نے پولیس اہلکار کو امدادی چیک دیا

رحیم یارخان : ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے عظیم فریضہ میں گولیوں کے سامنے سینہ سپر رہنے والے پولیس اہلکار ہمارے عظیم ہیرو ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بھونگ کے علاقہ میں عوام کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہونے والے اے ایس آئی محمد اشفاق کو علاج کے سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے تین لاکھ روپے کا چیک دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی عوام کی جان ومال کو خطرہ لاحق ہوا ہے پولیس کے افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفاک ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور اس دوران اپنے جسم پر عوام کے لیے اٹھائے ہوئے ڈاکوؤں کے آتشیں اسلحہ سے نکلنے والی گولیاں بھی برداشت کیں۔

میدان میں ڈٹے رہنے والے یہ افسران ہمارے وہ ہیروں ہیں جن کو بہت کم لوگ جانتے ہیں لیکن یہ ہمارے حقیقی اور عظیم ہیرو ہیں جس کی جس قدر پزیرائی کی جائے کم ہے۔ انہوں نے اے ایس آئی محمد اشفاق کو شاندار الفاظ میں شاباش دی اور اس موقع دیگر اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
     

ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا ہے کہ تفتیشی افسران انصاف کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کی ذمہ دار ہے اور عوام کوئی بھی واردات اور واقع ہونے کے بعد پولیس کی جانب دیکھتی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ان کے لیے ہم کچھ ایکسٹرا کریں گے۔ ہمیں اس کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے اور جو وسائل اور صلاحیتیں ہمیں حکومت اور خدا نے دے رکھی ہیں ان کا بھر پور اظہار کرنا ہے۔ انہوں نے تفتیشی افسران سے ان کے پاس زیر تفتیش مقدمات کے متعلق بریفنگ لی اور انہیں یکسو کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
                      ڈی ایس پی پٹرلونگ فرحت حمید قریشی نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ، بوگس نمبر پلیٹس اور نیلی بتی والی غیر سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے ۔ حادثہ کی صورت میں پوری ذمی داری کا مظاہرہ کریں اور جرائم کے قلع قمع میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کی پٹرولنگ پوسٹس سے تعلق رکھنے والے انچارجوں سے ہونے والی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو تما م اہلکار موسم کے مطابق گرم وردی اور کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں، اپنی صحت کا خیال رکھیں، پوسٹس پر سکیورٹی چوبیس گھنٹے الرٹ رکھی جائے، تمام اہلکاروں سے پرفارمے کے مطابق ڈیوٹی لی جائے، انہوں نے کہا کہ جب بھی جنرل ہولڈ آپ کی کال آئے تو بھر پور تیاری کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ اوور لوڈنگ، بوگس نمبر پلیٹس اور نیلی بتی والی غیر سرکاری گاڑیوں  کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائیں اور اس کی رپورٹ ان کے دفتر ارسال کی جائے۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close