رحیم یارخان :انٹر پری میڈیکل کے طالب علم کا پیپر فروخت کردیا گیا

رحیم یارخان :خان پور کے نواحی علاقہ ججہ عباسیاں کا انٹر پری میڈیکل کے طالب علم کی زندگی داؤ پر لگا دی گئی اورتھانہ ظاہر پیر کے کانسٹیبل محمد ایاز نے طالب علم کو گالم گلوچ کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور سنٹر ہذا کے سپریڈنٹ ملک اجمل ڈپٹی سپریڈنٹ طلعت محمود، آر آئی ماجد فیاض نے بھی محمد عابد حمید کو حراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی

گورنمنٹ سکول ٹیچر غازی پور عبدالحمید  نے کہا کہ میرے تین بیٹے ہیں اور تینوں ہونہار ہیں اور ہمیشہ سے تمام کلاسوں میں اے گریڈ میں رہے ہیں ،
میرے بیٹے کا مستقبل خراب کر دیا گیا اور میرے بیٹے کا فزکس کا پیپر فروخت کر دیا گیا اور اس گینگ میں بااثر افراد ملوث ہے
ماسٹر عبدالحمید کے مطابق میں ڈیوٹی ٹائم کے بعد پاپڑ فروخت کرتا ہوں اور دن رات محنت کر کے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائی مگر افسوس کے میرے ہونہار بچے کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
مافیا نے بھاری رقم لے کر میرے بیٹے کا فزکس کا پیپر فروخت کر دیا گیا کیونکہ پنجاب ایجوکیشن پالیسی کے مطابق فزکس،کیمسٹری، بائیوکے پیپروں کو مد نظر رکھ کر دیگر مضامین انگلش، اردو، اسلامیات، مطالعہ پاکستان کے نمبرز لگائے جاتے ہیں عبدالحمید نے وزیراعظم عمران خان نیازی، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر تعلیم مراد راس سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button