وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی جائے گی

رحیم یارخان: چولستان کی بزرگ روحانی شخصیت آسٹرالوجسٹ ، دست شناس و ماہرعلم الاعداد صوفی عبدالمجید سلیمی نے کہا ہے کہ ملک میں پیدا ہوجانے والا موجودہ سیاسی بحران مختلف اداروں کی مثبت مداخلت کی وجہ سے بہتر انداز میں حل ہو جائے گا ،
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد یا تو واپس لے لی جائے گی یا ناکام ہو جائے گی ، لیکن پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورے نہیں کر سکے گی ،

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منٹھار روڈ پر واقع اپنے آبائی گائوں چک 127 پی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کی جلتی پر تیل گرنے کے خدشات کا مشکل وقت الحمدللہ گذر گیا ہے اور اب معاملات مزید بگاڑ کی طرف جانے کی بجائے آج سے سلجھنا شروع ہو جائیں گے ، اُنہوں نے کہا کہ اگلے ایک دو ہفتوں کے دوران ملک میں قبل ازوقت عام انتخابات کروانے پر اتفاق رائے ہو سکتا ہے اور نئے عام انتخابات ستمبر اکتوبر میں منعقد ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ،

صوفی عبدالمجید سلیمی نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف اپنی اتحادی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک وسیع البنیاد حکومت قائم کریں گی ، جس کے پانچ سالہ دور میں پاکستان کی امریکہ ، بھارت اور یورپی یونین کے ساتھ بڑھ جانے والی خلیج میں کمی آ جائے گی ۔

عالمی کشیدگی کے حوالے سے اپنی ریڈنگ میں صوفی عبدالمجید سلیمی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس کامیاب ہو جائے گا اور چین اور روس پر مشتمل دنیا میں ایک نیا طاقتور بلاک وجود میں آ جائے گا ،

اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت بھی جلد تمام مشکلات پر قابو پا لے گی اور ملک کو ترقی و استحکام کی طرف لے کر جائے گی ،

اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر شروع ہو جانے والی نئی پولرائزیشن میں پاکستان کسی ایک بلاک کا حصہ نہیں بنے گا اور مشرق و مغرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا ،

اور ایک طرف اس کے چین اور روس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات قائم ہوں گے تو دوسری طرف امریکہ بھارت اور یورپی یونین کے ساتھ پیدا ہوجانے والی سرد مہری بھی ختم ہو جائے گی ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button