پولیس نے بغیر وارنٹ کے شہریوں کے گھروں میں داخل ہونا معمول بنا لیا
رحیم یارخان : پولیس کے ظلم کاستایا ہوا تحصیل خانپور کا رہائشی انصاف کے حصول کے لئے ڈی پی او آفس رحیم یارخان پہنچ گیا‘
رات گئے چوروں کی طرح گھر کی چھت سے سیڑھیوں کے راستے اسسٹنٹ سب انسپکٹر چند پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوگئے‘
مجھے سوئے ہوئے کو اٹھا کر 1 لاکھ روپے بھی وصول کئے اور مجھ پر جھوٹا ناجائز اسلحہ کا مقدمہ بھی درج کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے انصاف کا مطالبہ۔
مجید کالونی کے رہائشی خیر محمد نے تھانہ سٹی خانپور میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید خان گوپانگ کے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مورخہ 20 جون کی شب رات ایک بجے کے قریب جاوید خان گوپانگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر چند پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گھر کی پچھلی جانب سے چوروں کی طرح چھت پر چڑھا اور پھر سیڑھیوں کے راستے سے گھر کے گیراج میں داخل ہو گئے اور کمرے کا دروازہ بجا کر مجھے جگایا اور گھر کی تلاشی لینی شروع کر دی‘
میں نے جب کہا کہ گیٹ بند ہے آپ لوگ گھر میں چوروں کی طرح کیوں داخل ہوئے ہیں‘ جس پر جاوید خان گوپانگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مجھے ڈانٹا اور کہا کہ چپ کر کے کھڑے رہو جب کچھ نہ ملا تو مجھے تھانہ ساتھ لے گیا اور صبح کو مجھ پر ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کر دیا اور 1لاکھ روپے بھی لے گیا‘
گھر میں چوروں کی طرح داخل ہونے کی ساری ویڈیو ریکارڈنگ میرے پاس موجود ہے‘ اتنے ٹھوس ثبوت کے بعد بھی اگر جاوید خان گوپانگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست نہ کیا گیا تو آر پی او بہاولپور محمد زبیر احمد دریشک اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے بھی پیش ہوں گا‘
میرے گھر میں داخل ہو کر اس نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے اور میرے گھر سے قیمتی سامان بھی لے گئے جو سب سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں ہے۔
رابطہ کرنے پر پولیس ترجمان نے بتایا کہ خیر محمد منشیات کے مقدمات کا ریکارڈی ہے جس کے باعث منشیات کی برآمدگی کرنے کے لئے گھر پر کارروائی کی تھی جبکہ مقامی پولیس نے بغیر خاتون پولیس اور گھر سرچ وارنٹ کے بغیر داخل ہونا اور شہری خیر محمد کو گھر سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے تحریر میں باہر روڈ سے ظاہر کرنا اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید خان گوپانگ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے ذاتی ملازم سے موبائل فون پر خیر محمد کی اسکے اہل خانہ سے بات کراکر ایک لاکھ رشوت مانگنا غیر قانونی عمل نہیں ہے تو کیا ہے۔