بہاولپور :بھائی نے سگے بھائی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا
بہاول پور۔ ہوس زر میں اندھے بھائی نے سگے بھائی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا,یہ واقع واقعہ 116DNb علاقہ تھانہ ہیڈ راجکاں میں پیش آیا ، جہاں بھائی نے اپنے بھائی سمیت چار افراد کو قتل کردیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نواز آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق فریقین کا آپس میں زمین کا تنازعہ تھا،مقتولین میں مقصود ، وسیم بی بی ، سویرارانی اور گلشن رانی شامل ہیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کی فوری اوربروقت کارروائی کو سراہا جبکہ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کیفر کردارتک پہنچایاجائے گا ،ایسے افراد معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ،