نواحی علاقوں میں ڈاکوراج برقرار

رحیم یارخان:رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں ڈاکوراج برقرار‘ مزید 2 وارداتوں میں مسلح ڈاکو ہزاروں روپے مالیت کی نقدی‘ موبائل فون چھین کرفرار‘ پولیس ناکہ بندی کے باوجود واردات میں ملوث ڈاکوؤں کوگرفتارکرنے میں ناکام رہی‘

 ڈکیتی کی پہلی واردات چک101پی کے رہائشی عارف علی کے ساتھ پیش آئی جس نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس نے روز گار کیلئے چک 111 پی غربی میں دودھ کی دکان بنارکھی ہے‘ اپنی موٹرسائیکل پرواپس گھرجارہاتھاکہ ابوظہبی روڈ امان گڑھ کے نزدیک دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے جان سے ماردینے کی دھمکی دے کراس کے پاس موجود 1لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی چھین لی اور باآسانی موقع سے فرارہوگئے‘ دوسری واردات فتح پورپنجابیاں کے رہائشی ریسکیوملازم ذوالفقارکے ساتھ پیش آئی جواپنی ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پرگھرجارہاتھاکہ مسلم چوک کے نزدیک تین مسلح ڈآکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرروک کر اس کے پاس موجود7ہزارروپے کی نقدی‘ اینڈرائیڈ موبائل چھین لیااورباآسانی موقع سے فرارہوگئے‘ پولیس نے متاثرین کی شکایات کے باوجود تاحال ڈکیتی کی ان وارداتوں کے مقدمات کااندراج نہ کیا ہے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button