خان بیلہ میں پولیس اور قبضہ گروپ ایک ہو گئے،کمرشل اراضی پر ہل چلادئیے

رحیم یارخان :خان بیلہ میں بااثر قبضہ گروپ چھا گیا,غریب کاشتکاروں کی روڈ کنارہ ملکیتی کمرشل اراضی پر ہل چلادئیے, 15 پر کی گئی کالوں کو 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مقدمہ درج ہوا نہ اراضی واگزار, پولیس بااثر قبضہ گروپ کے سامنے بے بسی کی تصویر بن گئی,


10 مئی کی شب علاقے کے بااثر قبضہ گروپ بھٹہ مالک غلام قاسم, نبی بخش قوم ارائیں سکنہ موضع لکھانی تھانہ شیدانی شریف نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ برلب روڈ کمرشل اراضی ملکیتی غریب کاشتکار امیر بخش ولد الہی بخش, غلام مدنی ولد محمد بخش پر قبضہ کرتے ہوئے ہل چلادئیے اور مدعیان کی ملکیتی ڈگی چلا کر پانی لگانے کے بعد مبینہ طور پر ڈگی و سامان چرا لیا

10 مئی کی صبح غریب مالکان کو علم ہوا تو انہوں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوقت 8:27 -8:54 -9:12 صبح تین مرتبہ کال کی تو محرر چوکی خان بیلہ پرویز احمد رانا موقع پر آئے مدعیان سے تحریری درخواست لی لیکن نہ ملزم پکڑے اور نہ مقدمہ درج کرکے قبضہ گروپ سے زمین چھڑائی گئی جس پر 11 مئی کو SHO تھانہ شیدانی شریف چوہدری غلام محی الدین گجر کے پاس کٹھ ہوا جہاں پر غریب مدعیان کاموقف درست ثابت ہوا لیکن 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بااثر قبضہ گروپ کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی ہے نہ کسی کو گرفتار کیا گیا , نہ اندراج مقدمہ ہوا اور نہ ہی زمین کا قبضہ چھڑایا گیا ہے


غریب مدعی حصول انصاف کی خاطر مارے مارے پھر رہے ہیں اور بااثر قبضہ گروپ آزاد ہے متاثرین امیربخش ,غلام مدنی, محمد جاوید, مجاہد حسین و دیگر نے بتایا کہ انہوں نے 11 مرلے اراضی رانا محمد ارشد سے 2007 میں خرید کی تھی جس پر وہ گزشتہ 14 سال سے فصلیں کاشت کرتے آ رہے ہیں اور کچھ عرصہ قبل اس پر لگی ڈگی کی حفاظت کے لیے کمرے کی تعمیر کا بھی آغاز کیا تھا جو موقع پر موجود ہے اور ہمیں زمین فروخت کرنے والے گواہی بھی دےرہے ہیں انہوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے DPO رحیم یار خان اسد سرفراز خان, RPO بہاولپور محمد زبیر خان دریشک و اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروائی کرکے قبضہ چھڑا کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button