شی میل افراد کی شناختی کارڈ کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر و خواجہ سرا ٹرانس جنیڈرز کے لیے چھوٹی کالونی کی فراہمی اور نادرا رجسٹریشن تاکہ احساس پروگرام میں یقینی شمولیت ہو سکے
شی میل کی عزت نفس ان کی مشکلات تعلیمی رکاوٹوں اور رہائش کے حوالے ضلع رحیم یار خان کی سرکردہ شی میل رہنماوں قمبر کشش ، استاد چندا کی معروف سوشل ایکٹیوسٹ فرحان عامر ہمراہ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ۔۔۔

ملاقات میں ڈپٹی کمشنر نے شی میل افراد کی شناختی کارڈ کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی میں اپنی ہر ممکن یقین دہانی کروائی جس کو شی میل رہنماوں نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

فرحان عامر نے ٹرانس جینڈرز کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان محترم ڈاکٹر خرم شہزاد کے عزم کو سراہا
اس موقع پر ایک ستر سالہ خواجہ سرا نے ڈی سی سے کہا کہ آج تک کسی نے ہمیں خود بلا کے اسے بات نہیں سنی

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ خواجہ سراءہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں خود سے علیحدہ نہیں سمجھا جا سکتا،
ہمارا مذہب اور پاکستان کا آئین انہیں وہ تمام حقوق فراہم کرتا ہے جو کسی بھی پاکستانی شہری کے لئے لازم ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں خواجہ سراﺅں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
خواجہ سراﺅں کی نمائندگی قمبر کشش نے کی جبکہ اس موقع پر سماجی رہنما نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ، فرحان عامر ایڈووکیٹ، زاہد نثار سمیت دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود خواجہ سراﺅں کو معاشی طور پر مستحکم اور معاشرتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے جس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک مستحکم لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر خواجہ سراﺅں کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا اور نادرا حکام کے ساتھ مل کر موبائل یونٹ کے ذریعے ان کے قومی شناختی کارڈ بنائے جائیںگے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ سراﺅں کی تعلیم وتربیت کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے انہیں دینی ، دنیاوی اور فنی تعلیم کے مواقع میسر آئیںگے۔
انہوں نے خواجہ سراﺅں کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ خواجہ سراﺅں کی مالی کفالت، ادویات سمیت دیگر بنیادی اخراجات کے لئے فوری اقدام کئے جائیں گے جبکہ رہائشی کالونی کے حوالہ سے بھی پیش رفت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو اپنی خوشیاں منانے کے حوالہ سے حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو انہیں درپیش مسائل کا فوری ازالہ کرے گا۔
انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ ناروا سلوک روا نہ رکھیں بلکہ ان کی فلاح وبہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواجہ سراءاپنی تعلیم و تربیت کے حوالہ سے ہمیں آگاہ کریں انتظامیہ انہیں مواقع فراہم کرے گی جبکہ باعزت روزگار کے حوالہ سے بھی سرکاری و نجی اداروں میں ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اس موقع پر خواجہ سراﺅں کی جانب سے فوکل پرسن قمبر کشش نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ
ڈپٹی کمشنر سطح کے آفیسر نے ہمیں اپنے دفتر میں خود بلاکر مسائل معلوم کئے ہیں اور موقع پر ہی متعدد مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جسے ہم خوب سراہتے ہیں ۔
اس موقع پر سماجی رہنماﺅں و قانونی ماہرین نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ، فرحان عامر ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد سمیت خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے اپنے مکمل تعاون اور خدمات کی پیشکش کی

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button