اقلیتی برادری کا فلسطینیوں کے قتل عام کی خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

رحیم یارخان: اقلیتی برادری کا فلسطینیوں کے قتل عام کی خلاف شدید احتجاج، ڈائریکٹر چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی عمانوئیل عامی کی زیرقیادت مینارٹی اورسول سوسائٹی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے فلسطین میں مسلمانوں کے ناحق خون پراحتجاج کیا،

عمانوئیل عامی،سیمسن مختارکونسلراورناصرمحمودلالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اسرائیل کی اس بربریت پر اقوام عالم کو جگانا ہوگا،

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے قتل عام کرکے دنیا کا امن تباہ نہ کیا جائے،یہ سراسردہشت گردی ہے اور ہم تمام اقلیتی برادری عالمی ضمیر جھنجھوڑتے ہیں کہ اپنی خاموشی ختم کریں اور نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ختم کیا جائے،

انہوں نے کہاکہ اسرائیل ظلم، ذلت، خونخواری اور انسانیت کی پامالی کی آخری انتہا کو پہنچ گیاہے، سلامتی کونسل اور او آئی سی کے اجلاس فوری طور پر بلائے جائیں،

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کا قتل عام رکوایا جائے،

پوری دنیا کے مسلم عوام قبلہ اول کی بازیابی، مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور فلسطین کی آزادی کے لیے یک جان اور یک آواز ہیں،

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور قبلہ اول ملت اسلامیہ کی رگ جاں ہے، اس موقع پرمظاہرین نے فلسطین کے حق میں اوراسرائیل کے خلاف درج نعروں کے پوسٹرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے، احتجاج میں پیس کمیشن کے نمائندوں سمیت آصف جان،اشفاق گل،اشتیاق گل،عابدگل،دھرمیندر کمارودیگرموجودتھے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button