صادق آباد میں لڑکی سے اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی،پولیس بے بس
رحیم یارخان کے علاقہ صادق آباد کےموضع محب شاہ میں تین افرادنے گھر میں گھس کرلڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ،
جس پر صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی تاہم ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ،
پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ملزم کا لڑکی کے گھر کافی عرصہ سے آنا جانا تھا،اور ملزم نے لڑکی کے نہاتے ہوئے برہنہ ویڈیو بنا رکھی تھی
جس پر اسے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ،صادق آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹسبزل میں 150/21مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتار کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،
تاہم پولیس نےابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا