ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی عید الاضحی کے دن کی مصروفیات

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے عید الاضحی نماز ادائیگی کے بعد دارالامان، شیخ زید ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔انہوں نے تمام ادا روں میں عید الاضحی کے روز انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، سپرنٹنڈنٹ دارلامان زوبیہ مدثر، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے
جنہوں نے اپنے اپنے محکمانہ امور بار ے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے دار الامان ، چائلڈ پرٹیکشن بیورو میں مقیم خواتین اور بچوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عید قربان کسی نصب العین کے لیے قربانی دینے کے لئے تیار رہنے کی علامت ہے اس لئے آئیں آج کے دن ہم عہد کریں کہ اپنی زندگیاں اعلیٰ نصب العین کے لئے بسر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصو ل کے لئے قربان کرنا ہے,انہوں نے دونوں ادار وں میں خواتین اور بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کی سہولت کے لئے انتظامیہ ہمہ وقت دستیاب ہے انہیں درپیش مسائل کا فوری ادارک کیا جائے گا

ڈسٹرکٹ جیل
ڈسٹرکٹ جیل

shelton hotel rahim yar khanانہوں نے بچوں میں عید گفٹس اور عیدی بھی تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر نے شیخ زید ہسپتال چلڈرن وارڈ میں زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی اور و رثاءسے علاج معالجہ کی سہولیات بار ے دریافت کیا۔
انہوں نے عید الاضحی کے روز مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دینے والے سرکاری ملازمین ، ڈاکٹرز، نرسز و دیگر سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ورثاءمیں عید گفٹس بھی تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ پر خواتین او ربچوں کی بیرکوں سمیت جیل کے کچن اور ہسپتال کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے آپ سب کی زندگی میں اس طرح کی خوشی کے مواقع بار بار آتے ہیں اب آپ کو کوشش کرنا ہو گی کہ اس جرائم کی دنیا کو خیر باد کرتے ہوئے باعزت انداز میں اپنے خوشی کے لمحات خاندان کے ہمراہ گزاریں۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی تفریح کے لئے فراہم کی جانے والی ایل سی ڈی کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحی کے روز ان تمام اداروں کا دورہ کیا گیا ہے

جس کا مقصد انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ خوشی کے لمحات ان مصیبت و مشکلات میں گھرے افراد کے ساتھ منانا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے تین روز ضلع بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور اگر عوامی تعاون ساتھ رہا تو ضلع بھر میں صفائی کو اعلیٰ معیار برقرار رکھنے میں ہم کامیاب ہوں گے۔

ضلع بھر کے بلدیاتی اداروں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں شکایات سیل قائم ہیں جبکہ میونسپل عملہ متحرک ہے اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کے لئے شاپنگ بیگ بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے ضلع کے شہریوں کو عید الاضحی کے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہری اپنے ضلع ، شہر اور علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے میونسپل اداروں کے اہلکاران سے تعاون کرےں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں و دیگر باقیات شاپنگ بیگ میں ڈال کر اپنے گھروں کے باہر رکھیں عملہ انہیں اٹھا لے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button