رحیم یارخان کے ماڈل پولیس اسٹیشن اقبال آباد کے خلاف خواتین کا احتجاج

رحیم یارخان :عامرچوہان قتل کیس کے ملزمان اور پولیس کا ایکا‘ ملزمان کے ورثاء injectable testosterone enanthate online کا مقدمہ کی مدعیہ مقتول عامرچوہان کی والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں‘ پولیس بااثر ملزمان کوبچانے کیلئے سرگرم ہے‘ مدعیہ بیوہ صغریٰ بی بی کا اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔
 موضع پیربھورہ سلطان کی رہائشی بیوہ صغریٰ بی بی نے اپنے بیٹے عامرچوہان کے قتل کے نامزد ملزم فیاض احمد کے والد ایوب‘ بھائیوں ریاض اور اشفاق کی جانب سے دوسرے بیٹے ساجد اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے پرماڈل تھانہ اقبال آباد میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گذشتہ ماہ میرے بیٹے عامرچوہان کو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا

جس پر مقدمہ نمبر221/21زیردفعہ302 کامقدمہ درج ہوا جس کا نامزد ملزم فیاض احمد گرفتار ہوکر جیل چلاگیا ہے جبکہ دوسرا ملزم ماجد حوالات میں بند ہے۔بیوہ صغری بی بی نے بتایا کہ ایک طرف میرے بیٹے کے قاتلوں کے وارثان اور سہولت کاروں نے میرا اور میرے بچوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے‘

مقدمہ سے دستبردار نہ ہونے اور صلح نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں تو دوسری طرف ماڈل تھانہ اقبال آبادپولیس میرٹ سے ہٹ کر تفتیش کررہی ہے‘

بااثر افراد پولیس سے ملی بھگت کرکے دوسرے گرفتار ملزم ماجد کو بچانے میں مصروف ہیں۔

صغریٰ بی بی نے کہا کہ اقبال آباد پولیس حوالات میں بند ملزم ماجد کو بھاری نذرانے اور بااثر افراد کی سفارش پر زیردفعہ 302سے بچا کر 109کے تحت کارروائی کرنے کے چکر میں ہے۔

صغریٰ بی بی نے آئی جی پنجاب‘ ایڈیشنل انسپکٹر جنوبی پنجاب‘ آرپی او بہاولپور اور ڈی پی او ررحیم یارخان سے مطالبہ کیا کہ میرے مقتول بیٹے کے مقدمہ میں میرٹ پر کارروائی کی جائے اور ملزم پارٹی سے تحفظ دلایا جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button