آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات ڈی پی او آفس میں میثاق سینٹر کا قیام

رحیم یارخان:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق رحیم یارخان ڈی پی او آفس میں میثاق سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس میں پولیس کا پڑھا لکھا سٹاف تعینات کیا گیا ہے،

پنجاب پولیس پیغمبر پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میثاق مدینہ کے عہد اور پاکستان کے قومی بیانیہ کی روشنی میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق کو انتہائی اہمیت دیتی ہے،

ان حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئےمیثاق سینٹر رحیم یار خان میں اقلیتوں خاص طور پر مسیحی برادری کا ترجیحی بنیادوں پرخیال رکھا جا رہا ہے،

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لیے پنجاب پولیس رحیم یار خان کی جانب سے قائم میثاق سینٹر 24 گھنٹے تمام غیر مسلم کمیونٹیز کے پولیس سے متعلق مسائل کے ترجیحی بنیادوں پرحل کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،

اس سلسلہ میں انچارج میثاق سنٹر جبران جیراڈ نے مسیحی برادری کے نمائندہ وفد سے میٹنگ کی اور سنٹر کے اغراض و مقاصد سے انہیں مفصل آگاہی فراہم کی اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اور ڈائریکٹر چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی عمانوعیل عامی نے پنجاب پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button