فوکل پرسن پولیس تحفظ مرکز اے ایس پی دانیہ رانانےاسد محمود کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا
رحیم یارخان :فوکل پرسن پولیس تحفظ مرکز اے ایس پی دانیہ رانا نے این جی اوز و فلاحی اداروں سے معاونت کے لیے اسد محمود کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے حکم، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت اور اے ایس پی دانیہ رانا کی نگرانی میں پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈرز اور ونر ایبل افراد کی فلاح بہبود کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے جس میں این جی اوز و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے لاوارث بچوں، زائد عمر کے ناخواندہ مرد و خواتین کو تعلیم کی فراہمی، نشہ کے عادی کم عمر افراد اور ٹرانسجینڈز کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے جس میں مزید اضافے کے لیے فوکل پرسن اے ایس پی دانیہ رانا نے این جی اوز و فلاحی اداروں سے معاونت کے لیے اسد محمود کو کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے لیٹر جاری کردیا ہے