ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
رحیم یار خان:حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کے سرکاری ہسپتالوں کے دورے،
انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میانوالی قریشیاں اور ٹی ایچ کیو صادق آباد کا دورہ کرتے ہوئے آئی سی یو، سی سی یو، ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں طبی سہولیات کا جائزہ اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔
انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میانوالی قریشیاں اور ٹی ایچ کیو صادق آباد کا دورہ کرتے ہوئے آئی سی یو، سی سی یو، ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں میں طبی سہولیات کا جائزہ اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامد، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غضنفر شفیق، ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت چوہان سمیت دیگر افسران ہمراہ موجودتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے غیر معمولی اقدامات اور سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کے لئے دور دراز سفر نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں اور مریضوں کو بیرونی ادویات تجویز کرنے سے اجتناب کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میانوالی قریشیاں اور صادق آباد کے مختلف زیر تعمیر شعبوں کا بھی معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مکمل ہونے والے شعبہ جات کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کے اقدامات کئے جائے ا س ضمن میں بھی مدد کی ضرورت ہے فوری آگاہ کریں تاکہ مکمل ہونے والے شعبہ جات سے عوام مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر غضنفر شفیق نے ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات اور مکمل ہونے والے شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔