پولیس نے مغوی نوجوان کو ڈھونڈھ کر والد کے سپرد کر دیا

رحیم یارخان:پولیس نے مبینہ طور پر مغوی نوجوان کو ڈھونڈھ کر والد کے سپرد کر دیا اسامہ نامی نوجوان گھر والوں سے ناراض ہو کر چلا گیا تھا والد نے بیٹے کے نہ ملنے پر اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

  تقریباً ایک ماہ قبل چک 139 پی کے محمد نعیم کا 18 سالہ بیٹا اسامہ جو کہ ایک موٹر سائیکل ورکشاپ میں موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ رہا تھا حسب معمول گھر سے کام پر گیا مگر شام تک گھر نہ پہنچا تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی ہر جگہ ڈھونڈھنے پر مایوس ہو کر تھانہ منٹھار میں بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے حال ہی میں ایس ایچ او منٹھار تعینات ہونے والے رانا محمد رمضان اور ٹیم نے اے ایس پی دانیہ رانا کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی و تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اسامہ کو ڈھونڈھ نکالا جس نے بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا بلکہ وہ گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خود ہی گھر سے چلا گیا تھا جس پر پولیس نے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسامہ کو اس کے والد کے سپرد کر دیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button