خواجہ معین الدین کوریجہ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں درس فرید کانفرنس
رحیم یارخان:حضرت خواجہ غلام فرید ؒ نے اپنی شاعری سے عشق رسول ﷺ اوردین اسلام اورمحبت کو فروغ دیا جس کی بدولت آج روہی کی دھرتی میں دین کا بول بالا ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار فرید ؒ خواجہ معین الدین کوریجہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں درس فرید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا خواجہ غلا م فرید ؒ کی شاعری اور کافیوں میں عاجزوانکساری نظر آتی ہے،
ممبرپنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہورنے کہا کہ خواجہ غلام فرید ؒ کا گھرانہ اس خطہ میں باعث برکت ہے آپ ؒ نے ہر زبان میں شاعری کی اور اپنی شاعری سے کفر کو دین اسلام کی روشنی میں بدل دیا،جنرل سیکرٹری محمد احمد خان کانجو نے سجادہ نشین دربار فرید ؒ خواجہ معین الدین کوریجہ کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اوربتایا کہ فخر کانجواں سرداراکبر خان کانجومرحوم جب بھی مزارپاک پر جاتے تو اپنے جوتے اتار کر ننگے پاؤں جاتے اورخواجہ ؒ کی کافیوں اور کلام کو اکثر ہمیں سناتے اللہ پاک مرحوم کی بخشش فرمائے اورہمیں بزرگان دین کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے،سابق صدرڈسٹرکٹ بار حسان مصطفی نے کہا کہ موجودہ پرفتن دورمیں اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے،کانفرنس میں مختلف شعراء کرام نے کلا م فرید،کافیاں بھی پیش کیں۔کانفرنس میں سابق جنرل سیکرٹری رئیس نیاز احمد چاچڑ،سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان مخدوم ذوالفقار حیدر شاہ،میاں ماجد ویہا،جوائنٹ سیکرٹری ظہورخان سولنگی،فنانس سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال گل ایڈوکیٹس سمیت مرید ین کی کثیر تعدادنے شرکت کی