رحیم یارخان سے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
رحیم یارخان : سی ٹی ڈی لاہور کی کارروائی رحیم یارخان سے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز برآمد مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل تھانہ سٹی ڈی ملتان مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی لاہور نے رحیم یارخان کے علاقے چوک بہادر پور میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشتگردوں غلام رحمان اور شاہد کو گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد سیفٹی فیوز اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے ان سے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔