ٹھیکری پہرے کا نظام فعال کیا جائے گا
رحیم یارخان:ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ عمر محمود کی نمبرداروں سے میٹنگ علاقہ میں ٹھیکری پہرے کا نظام فعال کیا جائے گا۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس جرائم کے قلع قمع اور انسداد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ عمر محمود نے ڈی ایس پی سٹی چوہدری آصف رشید کی نگرانی میں سردیوں کی آمد سے قبل دیہاتی علاقوں میں متوقع مویشی چوری و دیگر جرائم اور نقب زنی کی وارداتوں کے انسداد کے لیے تھانہ کے چکوک میں ٹھیکری پہرہ کو بحال و فعال کرنے کے لیے گزشتہ روز سب انسپکٹر محمد طیب و دیگر پولیس آفیشلز کو ہمراہ لے کر چک نمر 114 کے نمبر دار چوہدری عبدالراؤف و زمینداران عبدالشکور، محمد ابراھیم، عطا محمد، جاوید اقبال، عبدالرحیم و دیگر سے میٹنگ کی جس میں طے پایا کہ چک 114 اور اس کے اطراف میں تمام چکوک میں ٹھیکری پہرہ کو بحال و فعال کر کے پولیس کے ساتھ مل کر جرائم کے انسداد کو یقینی بنانے کے لیے مکمل حکمت عملی کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے،
اس سلسلہ میں پولیس کو ایک لسٹ فراہم کی جائے گی جس پر ہر روز کے پہرہ داروں کے نام اور فون نمبر درج ہوں گے جو کہ گشت آفیسر کے پاس موجود ہوں گےکسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھتے ہوئے پہرہ دار پولیس کی جانب سے دئیے گئے نمبر پر کال کرے گا اور پولیس فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچے گی انہوں نے اس سلسلہ میں مفصل طور پر ٹھکری پہرہ کی ایس او پی طے کی اور مزید چوک میں بھی میٹنگز کرتے ہوئے ٹھکری پہرہ کو موئثر بنانے کی حکمت عملی طے کی، ایس ایچ او عمر محمود نے کہا کہ آپ لوگوں کا ساتھ علاقہ میں 80 فیصد عمومی جرائم کا سد باب ممکن ہوسکتا ہے