چینی چور،اسسٹنٹ کمشنر اورپولیس کی نگرانی میں بڑی کاروائی
رحیم یارخان :خفیہ اطلاع پرمحکمہ ریونیو کی اسسٹنٹ کمشنر اورپولیس کی نگرانی میں بڑی کاروائی،مقامی شوگر مل سے ٹرکوں کے ذریعے چینی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،2320بوری برآمد ٹرک قبضہ میں لیکر ڈرائیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر محکمہ ریونیو کو خفیہ اطلا ع ملی کہ مقامی شوگر مل سے ٹرک نمبری TMC.942اورGLTE.771کے ذریعے بلاترتیب 16سو اور720بوری چینی نارتھ وزیر ستان سمگل کی جارہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر محکمہ ریونیو نے پولیس کی مدد سے بے نظیر شہیدبرج پر چینی سے لوڈ ٹرک پکڑ لئے اورمجموعی طورپر 2320بوری چینی قبضہ میں لے لی بعد ازاں دونوں ٹرک ڈرائیوروں کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی۔۔ رضوان اختر چوہدری نوائے وقت میڈیا گروپ رحیم یار خان