رحیم یارخان میں ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری۔

رحیم یار خان:ای روزگار سنٹر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت  پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری۔
لیب منیجرعدیل احمد اورسسٹم نٹ ورک انجینئر محمد وارث نے بتایا کہ ای روزگا پرگرام سے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت حاصل کریں اور خود مختار بنیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے فری کورسز ای کامرس,یو آئی/یو ایکس، ٹیکینکل,کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ،کرییٹو ڈیزائننگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا  مارکٹنگ کے شعبہ جات‘ تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس‘پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہوگی اور تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جاری کی جائیں گی۔گوجرانوالہ میں ای روز گار کا سنٹر پنجاب یونیورسٹی،گوجرانوالہ کیمپس میں قائم کیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے ای-روزگار سنٹرزمیں فراہم کی جانے والی مفت تربیت سے نوجوان گھربیٹھے روزگار کمانے کا ہنر سیکھتے ہیں۔معاشی خود مختاری کے سفر کے آغاز کے لیے ابھی ای-روزگار کی ویب سائٹ پر ابھی آن لائن درخواست دیں:www.erozgaar.pitb.gov.pk/applyای روزگار پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم 16 سالہ تعلیم ضروری ہے جبکہ آن لائن ٹیسٹ‘ پنجاب کا ڈومیسائل‘ شناختی کارڈ اورعمر 35 سال سے کم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے اس ادارے سے اب تک کئی بے روزگار نوجوان آن لائن روزگار کمانے کا ہنر سیکھ کر اپنے گھروں کی معاشی کفالت کر رہے ہیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button